جنوبی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو امن پسند قرار دے دیا


سیول(فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز)جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام سے نوازنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرجزیرہ نما کوریا میں قیام امن کے زبردست خدمات انجام دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مون جے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے مستحق ہیں۔واضح رہے کہ کو شمالی اور جنوبی کوریا کے صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری طویل محاذ آرائی کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ کے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …