ہیومن رائٹس واچ کا شیخہ لطیفہ کے مطابق سوال یو اے ای خاموش


واشنگٹن (فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ امیر دبئی کی بیٹی شیخہ لطیفہ کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔ شیخہ لطیفہ دبئی کے امیر محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے آزادی کی زندگی جینے کے لیے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ جس پرتعیش کشتی میں بھاگ رہی تھیں سکیورٹی اہلکار اسے روک کر واپس دبئی لے آئے تھے اور اس واقعے کے بعد سے کسی نے انھیں نہیں دیکھا۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا وہ قانونی وجوہات کی وجہ سے ان الزامات کا جواب نہیں دے سکتے اور الزامات لگانے والے افراد کا خود مجرمانہ کارروائیوں میں شامل ہونے کا ریکارڈ موجود ہے ۔شیخہ لطیفہ کو رواں سال مارچ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا ہے ۔ دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ ایک سابق فرانسیسی جاسوس ایروے جوبیر اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنی دوست اور مارشل آرٹس کی استاد ٹینا جوہینن کی مدد سے ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں جب انھیں پکڑ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …