حساس خلائی مرکز میں خوفناک آگ


احمد آباد(فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارت کے حساس خلائی مرکز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا،احمدآباد میں اسرو کےاسپیس ایپلی کیشن سینٹر میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی، انٹینا ٹیسٹ فیسیلٹی میں کچھ اہم سامان خاکستر ہوگیا، خوفناک آتشزدگی نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لئے رکھا،حادثے کے وقت فیسیلٹی میں کام کرنیوالے سائنسدان عمارت میں موجود نہ تھے، آگ پر 25فائر بریگیڈ نے قابو پایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے حساس خلائی مرکز اسرو کےاسپیس ایپلی کیشن سینٹر میں شاٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ مشنری ڈیپارٹمنٹ میں لگی جسے بجھانے کیلئے25 فائر بریگیڈ نے کوششیں کیں جبکہ کسی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کیلئے 10ایمبولینس بھی جائے وقوع پر موجودر ہیں۔ اسپیس ایپلی کیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تپن مسرا نے بتایا کہ آگ انٹینا ٹیسٹ فیسیلٹی میں لگی جس کے نتیجے میں کچھ اسپیشلائزڈ سامان جل گیا جبکہ کوئی سیٹیلائٹ پے لوڈ متاثر نہیں ہوا اور نہ ہی اس فیسیلٹی میں کام کرنے والے 30سے 40

سائنسدانوں میں سے کوئی زخمی ہواکیوں کہ حادثے کے وقت عمارت خالی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلئے پولیس تفتیش کریگی۔ احمدآباد کے ڈسٹرکٹ کلکٹر وکرانت پانڈے نے بھارتی میڈیا کو بتایاکہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …