مہاجرین کے حامیوں کا اٹلی سے برطانیہ تک پیدل مارچ شروع


برسلز(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) یورپ میں مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم ساٹھ سرکردہ کارکنان اٹلی اور فرانس کی سرحد سے لندن تک مارچ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ یورپ مزید تارکین وطن کو اپنے ہاں جگہ دے ۔جرمن ریڈیو کے مطابق انسانی حقوق کے یہ سرگرم کارکنان اطالوی قصبے دیتیمیگیا سے اپنے مارچ کا آغاز کررہے ہیں ۔یہ افراد چودہ سو کلو میٹر کافاصلہ طے کرتے ہوئے اور ساٹھ مختلف علاقوں میں گفتگو کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …