مصر میں ریت کا طوفان ،نظام زندگی درہم برہم ،ہائی ویزبند


قاہرہ (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) مصر میں ریت کے شدید طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو کررہ گئے ،متعدد ہائی ویز بند کردی گئیں ،لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ۔میڈیا 92نیوز کے مطابق موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے ۔مصر میں موسم کی ایسی سختی اس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان امڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ ،شہع اسوان سمیت مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی ورانی بری طرح متاثر ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …