لندن (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے والے 2 مسلمان بھائیوں کو مسلح شخص نے قتل کرنے کی کوشش کی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق 10 سالہ تیمور اپنے بڑے بھائی 16 سالہ شہریار کے ہمراہ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک شخص نے ان پر پستول تان لی۔رپورٹ کے مطابق مسلح شخص نے دونوں بچوں سے کہا کہ میں تمہیں قتل کرنے والا ہوں ،اس نے انہیں نسلی پرستی پر مبنی گالیاں بھی دیں ۔
