ترکی سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں پھر اضافہ


انقرہ(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) یورپی یونین کی سرحدی حفاظتی ایجنسی فرنٹیکس کے مطابق ترکی سے یورپی یونین پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے ۔فرنٹیکس کے ڈائریکٹر فابریس لیگیری نے جرمن اخبار کو بتایا کہ گزشتہ چار سے پانچ ہفتوں کے دوران ترکی سے یونان کے مختلف جزائر تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعدادمیں سترہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران ،عراق اور شام سے ترکی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بھی دوبارہ زیادہ ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …