کانگو :دریا میں کشتیاں الٹنے سے چالیس افراد ہلاک


کانگو(فارن ڈیسک / میڈیا92 نیوز) عوامی جمہوریہ کانگو کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ شمالی مغربی حصے میں بہنے والے دریائے ابا نگی کے سیلابی ریلے میں کشتیاں الٹ جانے سے کم از کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ملک کے شمال مغربی صوبے ابانگی کے نائب گورنر نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب درجنوں افراد تیز رفتار دریا کو کشتیوں پر سوار ہو کر عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …