واشنگٹن(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) امریکی ریاست وسکونسن میں ایک آئل ریفائنری میںدھماکے سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہسکی انرجی نامی ایک کمپنی کی ریفائنری میںپیش آیا جہاں لگی آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریفائنری کی سڑکوں سے تیل رسنے لگ گیا جسے کنٹرول میں لے لیا گیا ہے ۔
