سعودیہ میں ٹریفک حادثہ ،4 برطانوی عازمین جاں بحق ،12 زخمی


مکہ مکرمہ (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سعودی عرب میں بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 4 برطانوی عازمین جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے ۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی معتمرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے ،حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب بس مدینہ سے مکہ جارہی تھی کہ آئل ٹینکر سے جاٹکرائی ۔حادثہ مکہ کے قریب الاخلاص ٹان میں پیش آیا جہاں معتمر ین سے بھری بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی ،ایندھن کی وجہ سے بس میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں جاں بحق او رزخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق مسافروں کا تعلق برطانیہ کے مختلف علاقوں سے تھا جن میں برمنگھم ،ایگرینگٹن ،ولور ہیمپٹن ،بلیک برن اور پر سٹن شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …