بیجنگ (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) چین کے محکمہ موسمیات بلیو الرٹ جاری کرتے ہوئے چین کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں زبردست بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ شدید طوفان اور بارشیں انہوئی ،چانگ کنگ ،گوانگ ژی ،ہوبی ہنان ،جیانگ ژی ،شان ڈانگ اور ژی جیانگ کے بعض علاقوں میں ہونگی جبکہ مقامات پر شدید طوفان اور اولے پڑنے کا مکان بھی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ان علاقوں میں100 ملی میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے تیز بارش ہو سکتی ہے ۔مقامی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان ،سیلاب اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے اپنی نقل وحرکت محدود کردیں اور اشد ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
