امریکہ میں برہنہ شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک، دو زخمی

انٹربیشنل(ڈیسک/میڈیا92نیوز) امریکی ریاست ٹینیسی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک برہنہ شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا ہے۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے لیکن اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق دوپہر کے وقت ایک شخص خودکار اسلحہ لے کر ایک ریستوران میں داخل ہوا اور لوگوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی۔اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک شخص نے مسلح حملہ آور سے اسلحہ چھینا جس کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ مشتبہ حملہ آور کا تعلق ریاست الینوائے سے ہے اور اُسے گذشتہ برس وائٹ ہاؤس کے قریب ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر بھی گرفتار کیا گیا گیا تھا۔پولیس کے ترجمان ڈون ایرون نے بتایا کہ حملہ آور ٹرک پر بیٹھ کر ریستوران پہنچا، جہاں اُس نے باہر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کیا جبکہ دو افراد ریستوران کے اندر فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں اے آر- 15 رائفل استعمال ہوئی ہے۔ امریکی میں زیادہ تر فائرنگ کے واقعات میں حملہ آوروں نے اسی نوعیت کے اسلحہ استعمال کیا ہے۔

اس سے پہلے ایسی ہی رائفل گذشتہ برس لاس ویگس میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہوئی تھی جبکہ فلوریڈا میں سکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں بھی حملہ آور نے خود کار اسلحہ استعمال کیا تھا۔ فلوریڈا کے سکول میں ہونے والے اس حملے میں 17 طالب علم ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …