کرائم (میڈیا92نیوز) کوسٹا ریکا کے جیل حکام نے چند سال پہلے ایک کبوتر کو جیل میں قیدیوں کو ڈرگس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ،ابھی اس کے قصے ختم نہ ہوئے تھے کہ حکام نے ان ہی الزامات کے تحت ایک بلی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
جیل حکام کے ہاتھوں گرفتار بلی نہ صرف قیدیوں کو ڈرگس پہنچارہی تھی بلکہ موبائل فون بمعہ Accessoriesکی سہولت بھی فراہم کررہی تھی۔
میڈیا92نیوز کے مطابق جیل حکام کو پریشانی لاحق تھی کہ جیل کے اندر باقاعدگی سے قیدیوں کو ڈرگس پہنچ رہی تھیں اور باہر کی دنیا سے رابطے کیلئے موبائل فون بھی لیکن یہ دونوں سہولتیں ان تک کس طرح پہنچ رہی ہیں۔
جیل حکام نے سالوں کی کوشش کے بعد اس پریشان کن صورت حال کا کھوج لگا ہی لیا اور انہوں نے ایک ایسی بلی کو پکڑ کر تلاشی لی جو باقاعدگی سے جیل میں داخل ہوکر قیدیوں کے درمیان پہنچ جاتی تھی ،تلاشی پر بلی کے جسم سے مہارت سے باندھا گیا موبائل فون ،اس کا چارجر اور دیگر Accessories ملیں اور حکام کو درپیش ایک بڑی مشکل کا حل مل گیا۔
بعد ازاں جیل حکام نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کہ بلی تربیت یافتہ تھی ،جو جیل حکام کو ڈرگس، سیل فون سمیت دیگر چیزیں پہنچاتی تھی اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔