وں توآپ نے اکثر نوجوانوں کو بائیک چلاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں توکتے بھی اس سواری کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔
یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ڈوگی میاں کو ہی دیکھ لیں جوموٹر سائیکل کی سواری کے مزے لینے میں مصروف ہے۔
یہ مناظرامریکی ریاست ہوائی میں دیکھے گئے جہاں ایک کتا چہرے پر چشمہ سجائے اپنے مالک کے ساتھ بائیک پر بیٹھ کرشہر کی خوب سیر کر رہا تھا۔شرارتی ڈوگی میاں نے جہاں موٹر سائیکل کی سواری کو خوب انجوائے کیا وہیں راہ چلتے لوگ بھی کتے کے اس دلچسپ انداز پر بیحدمحظوظ ہوئے۔