2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین

(شوبز ڈیسک /میڈیا 92نیوز)اگر یہ کہا جائے کہ دنیا میں خوبیوں سے مالا مال افراد کی کمی نہیں تو بے جا نہ ہوگا ہرشخص کی کوئی نہ کوئی بات کسی دوسرے شخص کو ضرورمتاثر کرتی ہے۔شوبز اور سیاست کی دنیا میں ایسی متاثر کن شخصیات کی کمی نہیں۔ ان کا پہناوا تو پہناوامسکرانا بھی عوام کی توجہ اپنی جانب بآسانی سمیٹ لیتا ہے۔ دنیا بھر میں ایسے افراد کون ہیں اورکن کن شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں اس سے متعلق جاننے کے لئے برطانوی ویب سائٹ یوگو کی جانب سے ایک آن لائن سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں 35ممالک کے 37ہزار افراد کو شامل کرتے ہوئے ان سے آن لائن انٹرویوکیا گیا۔
سروے نتائج دو فہرستوں پر مشتمل تھے جن میںایک طرف عوام کو متاثر کرنے والے 20مرد حضرات کی فہرست شامل تھی تو دوسری طرف ان 20خواتین پر مشتمل ایک فہرست بھی شائع کی گئی جو 2018میں زیادہ سے زیادہ پسند کئے گئے۔دنیا میں سب سے زیادہ تعریف وصول کرنے والی خواتین کی فہرست میں 14 خواتین ایسی تھیں جو ہالی وڈ، بالی وڈ، گلوکاری یا میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔


انجلینا جولی

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
معروف ہالی ووڈ اداکارہ، مشہور فلم ساز، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی گزشتہ تین برس کی طرح اس سال بھی سب سے زیادہ تعریف وصول کرنے والی خواتین میں سرفہرست رہیں۔انجلینا جولی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہونے کے علاوہ مہاجرین کے حقوق اور خواتین پر کیے جانے والے مظالم کے حوالے سے کئے گئے کاموں میںبھی سرگرم رہتی ہیں۔ سال کے آغاز میں اداکارہ کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔


ہیلری کلنٹن

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
فہرست میں پانچواں نمبر سابق امریکی خاتون اوّل ہیلری کلنٹن کاہے ۔سادہ طبیعت اور حس مزاح سے بھرپور شخصیت کی حامل68 سالہ سابق خاتونِ ا وّل، سینیٹر، وکیل اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے لیے ہمت او ر جرات کی واضح مثال بھی ہیں۔


مشل اوباما

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
فہرست میںدنیا کی دوسری متاثر کن خاتون کے لئے سابق امریکی صدر اوبارک اوباما کی اہلیہ مشل اوباماکا نام ہے ۔وہ پیشے سے وکیل ہونے کے علاوہ لکھاری بھی ہیں ۔متاثر کن خواتین کے علاوہ مشل اوبامہ سنہ 2010میں دنیا کی طاقتورترین خواتین میں سرفہرست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔


اوپرا ونفرے

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
گولڈن گلوب لائف ٹائم اچیومنٹ حاصل کرنے والی امریکہ کی پہلی سیاہ فارم خاتون اوپرا ونفرے متاثر کن خواتین کی فہرست میں تیسرانمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔63 سالہ اوپرا معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر،ٹاک شوز کی میزبان بھی ہیں۔ اوپرا ونفرے ہالی ووڈ انڈسٹری میںخواتین کرداروں کو اجاگر کرنے والی خاتون کے طور پررول ماڈل سمجھی جاتی ہیں۔ ٹی وی میزبان کے علاوہ اوپرا ذاتی چینل کی مالک بھی ہیں۔


دپیکاپڈوکون

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
فہرست میں 13ویں نمبر پر جگہ بنانے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈو کون ہیں۔م اس برس متاثر کن شخصیات میں جگہ بنانے والی ہ یشوریا رائے، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون تینوں ہی کا شمار بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ انڈسٹری میں خوب نام کمانے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے یہ تینوں اداکارائیں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی آگے بڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

ایشوریا رائے

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
بچپن ہی سے اپنی خوبصورتی اور اچھی کارگردگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہنے والی،سابق حسینہ عالم بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے متاثر کن خواتین کی فہرست میں11ویںنمبر ہیں ۔ اس کے علاوہ رواں ماہ ایشوریہ رائے بچن کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔


ملکہ الزبتھ دوئم

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
دنیا کی سب سے طویل المدتی حکمران بننے کا ریکارڈ رکھنے والی ملکہ الزبتھ دوئم اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ملکہ الزبتھ کو متاثر کن خاتون ہونے کے ساتھ کسی سلطنت پر دنیا کی واحد65 برس تک حکمرانی کرنے والے حکمران کی بھی حیثیت حاصل ہے۔

ملالہ یوسف زئی

2018 کی متاثر کن شخصیت رکھنے والی خواتین
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی واحد پاکستانی خاتون ہیں جن کا شمار 2018 میں دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں کیا گیا ہے متاثر کن افراد کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی 7ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …