فلسطین میں اسرائیلی بربریت ،فائرنگ سے 5 نوجوان شدید زخمی


غزہ (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) فلسطین میں صیہونی درندوں کی درندگی جاری ہے ،اسرائیلی درندوں نے فائرنگ کرکے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا ،فلسطینی شہریوں پر بھاری توپ خانے سے فائرنگ کی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سرحدی قصبے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے ایک اڈے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے ۔اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سرحد کی جانب آنے والے 5 فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …