انقرہ (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) ترک صدر رجب طیب ارددان نے آک پارٹی کے پارلیمان گروپ سے مفتہ وار خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والے فیتو کے سر غنہ کا انجام بھی کچھ مختلف نہیں ہوگا ،ہم ایک نہ ایک دن ضرور اسے گرفتار کرلیں گے ،اس وطن وقوم سے غداری کرنے والوں کو ہر صورت سزا ملے گی ۔فیتو کے اندرون و بیرون ملک کا رندوں کو ایک ایک کرکے ہم ان کے انجام تک پہنچا رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں ہلاک شد گان دہشت گردوں کی تعداد4 ہزار 205 تک ہوگئی ہے ۔
