آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،2 ہزار ایکٹراراضی تباہ


سڈنی (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے ۔حکام کو ایمرجنسی وارننگ دوبارہ جاری کرنی پڑگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر سروس حکام نے بتایا ہے کہ 500 فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔واضح رہے گزشتہ روز لگنے والی آگ سے اب تک دو ہزار ایکٹر سے زائد اراضی تباہ ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …