لندن(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب چین کی طرز حکمرانی کے دوسرے مجموعے کے مختلف ایڈیشنز کی لندن میں رونمائی ہوئی ۔کتاب شی کی ننانوے تقریروں ،مباحثوں ،ہدایات اور خطوط پر مشتمل ہے ۔برطانیہ کے ڈیوک آف یورک پرنس اینڈ ر یو ،چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری محکمے کے نائب سربراہ جانگ جن گونے تقریب رونمائی میں شرکت کی ۔تقریب میں سپین کے سابق وزیراعظم ،اٹلی کے سابق وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔