دبئی(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)متحدہ عرب امارات میں نجی وسرکاری شعبہ کے تمام مرد اور خواتین ملازمین کو مساوی تنخواہ دی جائے گی جبکہ اس ضمن میں قانون کے مسود ے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔خلیجی میڈیا نے نائب صدر ،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکمران کے حوالے سے بتایا کہ صنفی توازن کے بارے میں گائیڈ پراب تمام سرکاری اور نجی ادارے عمل درآمد کریں گے تاکہ کام کی جگہوں پر صنفی توازن قائم کیا جا سکے ۔
