امریکہ :طالبعلموں کی حفاظت ،اساتذہ میں بیس بال بیٹ تقسیم


نیویارک(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) امریکی ریاست پینسلوانیا میں مل کریک سکول زون کے 500 اساتذہ میں 41 سینٹی میٹر لمبے بیس بال بیٹ تقسیم کئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقے کے حکام میں سے ولئیم ہال کے مطابق کسی ممکنہ حملے کے دوران اپنے اور طالبعلموں کا دفاع کرسکنے کے لئے یہ بیٹ ایک آخری حل کے طور پر استعمال لئے جائیں گے ۔ولئیم ہال نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں جی رہے ہیں کہ جہاں خود کو اور اپنے بچوں کو بچانے کے لئے ہمیں ایسی چیزوں کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …