قاہرہ(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)مصر میں قبطی مسیحیوں کے کلیساں پر حملے کرنے کے الزام میں داعش کے چھتیں مشتبہ اراکین کو سزائے موت سنادی گئی ہے ۔اپریل دو ہزار سترہ میں قبطی مسیحیوں کی دو مختلف عبادت گاہوں پر کئے گئے خودکش حملوں میں چھیالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔اسی طرح ایک حملہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی کیا گیا تھا ،جس میں اٹھائیس افراد مارے گئے تھے ۔ان تینوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی ۔
