شام کیمیائی حملہ،روس نے امریکی قراردادویٹو کردی

انٹرنیشنل ڈیسک(میڈیا92نیوز)امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹو کردیا۔

سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی 12 ممالک نے حمایت کرتے ہوئے امریکا کا ساتھ دیا ، بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ چین نے معاملے کو خود سے دور رکھتے ہوئے ووٹ دینے سے گریز کیا۔

قرارداد کی منظوری کے بعد ہی شام میں کیمیائی حملے کی نئے سرے سے تحقیقات کا آغاز ہوتا۔ ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی میں سعودی عرب بھی شامل ہوسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …