جاپان میں زلزلے کے جھٹکے ،3 افراد زخمی


ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)جاپان کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ہیروشیما شہر سے 60 میل دور ہو نشو جزیرہ متاثر ہوا ہے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جاپان میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلے کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 271 فلسطینی شہید

میڈیا 92 نیوزڈسک غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 271 فلسطینی شہری …