35 سال سے لینز استعمال کرتی خاتون کی آنکھ سے برآمد ہونے والی چیز آپ کو حیران کردےگی!

(ویب ڈیسک/میڈیا 92نیوز)اگر آپ کی بینائی بہت اچھی ہو تو ہر صبح اپنی پتلیوں کو روزانہ چھونے کا معمول سننے میں تو کچھ زیادہ اچھا نہیں لگتا۔ مگر ایک خاتون کو لگتا تھا کہ کچھ عجیب کرنے کا بہت زیادہ شوق تھا اور وہ ہر صبح آئی لینس کو آنکھوں میں لگانا نہیں بھولتی تھیں۔ مگر وہ ایک چیز اور سب سے زیادہ ضروری چیز ضرور بھول جاتیں، وہ تھا کانٹیکٹ لینسز کو آنکھوں سے نکالنا۔

جی ہاں ایک برطانوی خاتون نے ڈاکٹروں کو اپنی اس عادت سے حیران ہی کردیا۔

67 سالہ روپل نامی ڈاکٹر نے بتایا کہ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سترہ کانٹیکٹ لینسز ایک دوسرے کے اوپر چڑھے ہوئے تھے اور جب انہیں اتارا گیا تو معلوم ہوا کہ مزید دس لینسز بھی موجود ہیں، یعنی 27 آئی لینس اس خاتون کی آنکھ پر موجود تھے، اور وہ لگتا تھا کہ انہیں بھول چکی تھیں۔ ان کے بقول ‘ یہ تمام لینس ایک دوسرے میں پھنسے ہوئے تھے اور ہم واقعی حیران رہ گئے کیونکہ مریضہ نے ان کا کوئی نوٹس ہی نہیں لیا حالانکہ اسے بہت زیادہ خارش کی شکایت تھی’۔

اس مریضہ کے آنکھوں میں موتیا کی سرجری ہونا تھی مگر اس سے قبل ڈاکٹروں نے اتنے زیادہ آئی لینس دریافت کیے تو آپریشن کو ملتوی کردیا۔ یہ خاتون 35 سال سے ڈسپوز ایبل لینسز کا استعمال کررہی تھیں مگر کبھی ڈاکٹروں کے پاس جاکر آنکھوں کا معائنہ نہیں کرایا، بلکہ وہ اس مسئلے کو آنکھیں خشک ہونے اور بڑھاپے کا نتیجہ سمجھتی تھیں :-

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 271 فلسطینی شہید

میڈیا 92 نیوزڈسک غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 271 فلسطینی شہری …