پیوٹن شام میں لڑائی ختم کرائیں :فرانسیسی صدر


پیرس (فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)فرانسیسی صدر امانویل میکر ون نے اپنے روسی ہم منصف ولادی میر پیوتن پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں لڑائی ختم کرائے ،فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائے اور سیاسی انتقال اقتدار کے لیے اپنا اثر و نفوذ استعمال کریں ۔میڈیا 92 نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر نے ان خیالات کااظہار الیزیہ شاہی محل میں پیوتن کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔فرانسیسی صدر نے شام میں عام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فوجی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ماسکو سے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی اور روسی صدر نے ملاقات کے دوران خطے میں داعش کے خلاف جاری لڑائی میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …