ملائیشین وزیراعظم کا پارلیمان تحلیل کر نے کا حکم


کوالالمپور(فارن ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے پارلیمان کو تحلیل کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔گزشتہ روز انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ایک ایسے وقت میں کیا ،جب ان کی پانچ سالہ مدت صدارت کے ختم ہونے میں صرف دو ماہ ہی رہ گئے ہیں ۔ملکی قوانین کے مطابق پارلیمان کے تحلیل ہونے کے ساٹھ دن کے اندر اندر نئے الیکشن کرائے جانا لازمی ہے ۔الیکشن کمیشن آئندہ دو ہفتوں کے دوران انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا ۔عوامی جائزوں کے مطابق رزاق ایک مرتبہ پھر الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …