سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ریاض (فارن ڈیسک / میڈیا92 نیوز)سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے گزشتہ برس کے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی آبادی 3 کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 336 ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ شماریات کے ترجمان تیسیرالمفرج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2016 میں مملکت کی مجموعی آبادی 3 کروڑ 10 لاکھ 74 ہزار 203 تھی جن میں 57.44 فیصد مرد جبکہ 42.52 فیصد خواتین ہیں ۔2017 میں مملکت میں مردوں کا تناسب 57.48 اور خواتین کا42.56 رہا ۔2016 میں آبادی سروے کے مطابق مملکت میں سعودی شہریوں کی تعداد 2 کروڑ64 ہزار970 تھی جس میں 2017 میں 343392 افراد کا اضافہ ہوا ۔2016 میں سعودی مرد 50.94 جبکہ خواتین 49.04 فیصد تھیں جبکہ 2017 میں اس میں معمولی اضافہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …