سرینگر میں کرفیو نافذ،300افراد کے زخمی ہونے پر کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں

سرینگر (میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشتگردی اور بھارتی جارحیت کے خلاف آج (منگل کو) دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 20 نوجوانوں کی شہادت اور 300افراد کے زخمی ہونے پر کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں اور وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ وادی میں اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے سرینگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک گھروں میں بدستور نظر بند ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شوپیاں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 20 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق ہوگیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق …