سفارتی تنازع،آسٹریلیا کی روس کا سفر کرنیوالے شہریوں کو تنبیہ

سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر ہونے والے کیمیائی حملے کے نتیجے میں اس وقت روس اور مغربی ممالک کے مابین سفارتی تنازع کے پس منظر میں آسٹریلیا نے روس کا سفر کرنے واے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں روس میں ہراساں کیا جاسکتا ہے ۔یہ تنبیہ گزشتہ روز جاری کی گئی ۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کینبرا حکومت روس کی طرف سے کھڑی کی گئی ہے کسی ٹھوس سفری رکاوٹ سے آگاہ تو نہیں تاہم آسٹریلیا اور روس نے چونکہ ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو بے دخل کیا ہے ،اس لیے روس میں آسٹریلوی شہریوں کے ہراساں لئے جانے کے امکانات موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …