چین،ایک سال میں دوسری مرتبہ بلیو مون کا نظارہ

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)چین میں اس سال دوسرا بلیو مون دیکھنے میں آیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں یہ دوسری مرتبہ بلیو مون دیکھا گیا ہے جبکہ اس سے قبل 31 جنوری کو 152 سال کے بعد بلیو مون ظاہر ہوا تھا ۔ایک سال میں دوسری مرتبہ بلیو مون کے نظارے نے چینیوں کے ساتھ سائنس دانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ سال میں دو مرتبہ بلیو مون کا نظارہ آنا ہمارے لئے حیران کن امر ہے اور اس بارے میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …