سکائپ صارفین کیلئے بری خبر نازیبا زبان کا استعمال اکاﺅنٹ کیلئے خطرہ

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)مائیکروسافٹ نے اپنی ٹرمز آف سروسز کو یکم مئی سے اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے متعدد پلیٹ فارمز پر ”نازیبا زبان “کا استعمال آپ کی رکنیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے خصوصاً ویڈیو کا لنگ ایپ اسکائپ پر ۔مائیکروسافٹ نے اپنی سروسز میں لوگوں کے برے وریے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے فہرست بھی جاری کی ہے ۔مائیکروسافٹ کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہماری شرائط کو تسلیم کرنے کی صورت میں آپ ہماری سروسز کے دوران ان اصولوں پر عمل کریں یعنی عوامی سطح پر ڈسپلے یا ہماری سروسز کو نامناسب مواد بشمول عریانیت ،بدزبانی ،گالم گلوچ ،پر تشدد مواد یا مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتے ۔آسان الفاظ میں اپنے پیاروں سے بات کرتے ہوئے آپ کو خیال رکھنا ہے کہ منہ سے ایسا کچھ نہ نکلے جس پر مائیکروسافٹ آپ کو اسکائپ سے نکال باہر نہ کردے ۔کمپنی کے مطابق اگر آپ اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم سروسز کی فراہمی روک سکتے ہیں یا آپ کا مائیکروسافٹ اکاﺅنٹ ختم کرسکتے ہیں ،اسی طرح ای میل ،فائل شیئر نگ یا انسٹنٹ مسیج جیسے کمیونیکشن کی ڈیلیوری بلاک کرسکتے ہیں یا بغیر کسی وجہ کے آپ کے پبلش مواد کو ہٹا سکتے ہیں یا شائع ہونے سے ہی ورک سکتے ہیں ۔تاہم یہ واضح نہیں کہ مائیکروسافٹ یہ تعین کیسے کرے گی کہ کسی صارف نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کن الفاظ کا استعمال کیے ہیں ۔تاہم اس حوالے سے مبینہ خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جائے گی اور کمپنی کے پاس مسلئے کو حل کرنے کے لیے مواد پر نظر ثانی کا حق ہوگا،تاہم اس کے بقول ہم تمام سروسز کو مانیٹر کریںگے اور ایسا ارادہ بھی نہیں ۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اس وقت حرکت میں آئے گی جب اسے کسی جانب سے شکایت موصول ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 271 فلسطینی شہید

میڈیا 92 نیوزڈسک غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 271 فلسطینی شہری …