ریاض (فارن ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کے پہاڑی علاقے میں ایک جیپ کے گہری کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں تین بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اندر ناک حادثہ الریث ضلع میں پیش آیا ۔جازان صوبے میں شہری دفاع کے سرکاری ترجمان یحیی القحطانی نے بتایا ہے کہ الریث ضعلے میں جیل اسود کے نزدیک ایک ٹویوٹا جیپ الٹ کر کھائی میں جاگری ۔شہری دفاع کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شہریوں کی مدد سے تین لاشوں کو نکال لیا ۔حادثے کے نتیجے میں ایک سعودی طالب علم اور اس کی دوبہنیں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔
