خوراک کی قلت ،کانگو میں انسانی المیے کی صورتحال بدترین قرار

برازیلیا(فارن ڈیسک/ میڈیا92نیوز)کانگو میں انسانی المیے کی صورتحال شدید ہو رہی ہے،تین ملین افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے،بحرانی صورتحال میں 7.7 ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو میں انسانی بحران کی صورتحال شدید ہوتی جا رہی ہے ۔یورپی یونین کے ایک اعلی سفارتکار نے خبردار کیا ہے کہ اس افریقی ملک کے مشرقی علاقوں میں تین ملین افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے ۔متاثرہ افراد کی یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنا ہو چکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس بحرانی صورتحال میں 7.7 ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا بھی ہے ۔اس سفارتکار نے کہا ہے کہ اگر عالمی برداری نے فوری ایکشن نہ لیا تو صورتحال مزید ابتر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 271 فلسطینی شہید

میڈیا 92 نیوزڈسک غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 271 فلسطینی شہری …