بچے کو بچانے کیلئے منجمد جھیل میں چھلانگ لگا دی

لندن(فارن ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)برطانوی نوجوان نے بچے کو بچانے کیلئے منجمد جھیل میں چھلانک لگادی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز ڈول ان کے والد گاڑی میں جھیل کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک جیمز کی نظر جھیل میں ایک بچے پر پڑی جو ڈوب رہا تھا جس پر اس نے فوری جھیل میں چھلانک لگا کر اسے بچا لیا مگر جب اس بچے کو باہر نکالا تو معلوم ہوا کہ دراصل یہ ایک گڑیا ہے۔دونوں باپ بیٹے نے واقعے کی تمام ویڈیو ریکارڈ کی تھی تاکہ اسے ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکے ۔سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو کو اب تک سیکڑوں صارف دیکھ کر لطف اندوز ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …