مصر کے ننھے میسی کی دنیا میں دھوم

قاہرہ(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے جس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن مصر سے تعلق رکھنے والا ننھا میسی ان دنوں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اس 7 سالہ ننھے میسی نے فٹ بال کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ویڈیو میں ننھا کھلاڑی فٹ بال کو کافی دیر تک اپنی ٹانگوں کے ذریعے اچھا لتا ہے اور اس دوران وہ فٹ بال کو ایک مرتبہ بھی نیچے نہیں گرنے دیتا ۔سوشل میڈیا پر اس ننھے کھلاڑی کو ہزاروں صارف دیکھ کر حیران ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …