اوٹاوا(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)انسانی طاقت کے یوں تو کئی مظاہرے آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن اس فولادی شخص نے تو ٹنوں وزنی کارکو کھلونے کی طرح گھما کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔جی ہاں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اسٹرونگ مین نے 5 منٹ کے دورانیہ میں بھاری بھرکم کار کو کسی کی مدد کے بغیر 13 بار گھماتے ہوئے ایسا کارنامہ انجام دیا کہ اس کا نام عالمی ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے ۔چین کے ایک شو میں پیش کئے گئے اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران جین کیرون نامی شخص نے کار کورول کی صورت میں گھمانا شروع کیا ،تو حاغرین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا ۔اس شخصکو عالمی ریکارڈ پر سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے۔
