مصری کنگ کی گھڑی 10 کروڑ میں نیلام

دبئی(فارن ڈیسک/میڈیا 92 نیوز)متحدہ عرب امارات میںمصر کے سابق بادشاہ کنگ فاروق کی گھڑی نیلامی کے دوران10 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق کنگ فاروق کی قیمتی گھڑی جسے 3.3 ملین درہم میں نیلام کیا گیا یہ مشرقی وسطی کی تاریخ میں نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے اور یہ رقم پاکستان روپوں میں 10 کروڑ 37لاکھ 45 ہزار بنتی ہے۔سونے سے بنی یہ گھڑی معروف گھڑی ساز سوئس کمپنی نے اس وقت کے مصری بادشاہ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی تھی کیوں کہ کنگ فاروق نادرونایاب گھڑیاں اور لگثرری گاڑیاں رکھنے کے شوقین تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق ہوگیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے پر اتفاق ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق …