عجیب وغریب چہرے کے باعث پولینڈ کا نوجوان سوشل میڈیا پرمقبول

وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پولینڈ کے 32 سالہ ایڈم کرلائکیل اپنے عجیب وغریب چہرے کی وجہ سے انسٹاگرام اور فیس بک پر مشہور ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا چہرہ رنگ کرگہراسرمئی اور بالوں کو سفید کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ کسی تصویر کے نگیٹیو کی طرح دکھائی دیتے ہیں ۔ایڈم کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اپنے 90 فیصد جسم پر ٹیٹو بنواچکے ہیں تاہم ان کا مقصد اس شرح کو 99 فیصد تک پہنچانا ہے۔انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں کیونکہ وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں ،وہ صرف اپنی خوشی کیلیے کررہے ہیں تاکہ جب وہ مریں تو اپنی ساری خواہشیں پوری کرچکے ہوں ۔22 سالہ ایڈم کو آنتوں کا کینسر ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …