گلاسگو(انٹرنیشل ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)سکاٹ لینڈ میں گزشتہ شب آسمان پر دیکھا گیا ایک ایسا دلکش اور حسین منظر جس نے ناصرف فضا ءکورنگین بنادیا بلکہ ہر دیکھنے والا آنکھیں جھپکنا بھی بھول گیا۔اسکاٹ لینڈ کے مختلف مقامات پر رنگوں کے ایسے انوکھے نظارے دیکھنے میں آئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا ۔اس قدرتی منظر میں رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے کو لوگوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ۔
