خواتین کیا پہنیں ،تاجکستان حکومت نے کتاب شائع کردی

تاشقند (انٹرنیشنل ڈیسک/میڈیا 92نیوز) تاجکستان کی حکومت نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں خواتین کو یہ بتایا گیا ہے کہ انھیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں ۔نیوز ویب سائٹ ایشیا پلس کے مطابق تجاویز کی کتاب وزارت ثقافت کی جانب سے شائع کی گئی ہے اور اس میں ماڈلز کو سات سے 70 برس کی خوتین کے لیے مناسب لباس پہنے دکھایا گیا ہے۔اس کتاب میں بختلف باب ہیں جن میں خواتین کو کام پر جاتے وقت ،قومی اور سرکاری چھٹیوں کے موقع پر ،شادیوں اور ہفتہ وار چھٹیوں تک کے موقع کے لیے کپڑوں کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔اس کے بعد اس کتاب کے آخر میں ایک باب ہے جس میں تاجک خواتین کو بتایا گیا ہے کہ انھیں کون سے کپڑے نہیں پہننے چاہیے۔اس میں خواتین کو سیاہ لباس اور حجاب وغیرہ پہننے سے منع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …