دبئی(فارن ڈیسک/میڈیا 92نیوز)متحدہ عرب امارات کے شہری ہر تین سال کے بعد اپنی گاڑی تبدیل کردیتے ہیں۔ اس امرکا انکشاف حال ہی میں آن لائن گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والی کمپنی کی ویب سائٹ پر کئے گئے ایک سروے میں کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق امارات کے 60 فی صد باشندے ہر تین سال بعد اپنی گاڑی تبدیل کردیتے ہیں جب کہ 17 فی صد شہری پانچ سال میں گاڑی بدلتے ہیں ۔ایک موٹرز کمپنی کے سروسز کے شعبے کے ڈائریکٹر ماتھیوڈیویڈ سن نے بتایا کہ شورم سے نئی گاڑی فروخت کرتے ہوئے ہم گاہکوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اسے کم سے کم 18 ماہ تک استعمال کریں ۔
