واشنگٹن(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی کی بغیر ڈرائیور کار کو پہلا حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔متعلقہ کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثے میں خودکار ٹیکسی کی غلطی نظر نہیں آتی۔حادثہ ریاست ایریز ونا میں پیش آیا جہاں سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون ٹیکسی کی زدمیں آکر ہلاک ہوگئی۔
