محمود عباس کا مسئلہ فلسطین پر امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ

نیویارک(فارن ڈیسک/میڈیا 92نیوز) فلسطین کے صدر محمود عباس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلہ پر امن کانفرنس بلائی جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ علیحدہ ریاست فلسطینیوں کا حق ہے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے فلسطین کا قیام ضروری ہے۔ اس مسئلے کو امن منصوبے کا حصہ بنایا جائے۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کیلئے وہ کوششیں تیز کر دیں گے۔ اے پی پی

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …