شمالی کوریا کے میزائل حملے کاخطرہ،امریکی اینٹی میزائل سسٹم متحرک کر دیا گیا

گوام: شمالی کوریا کے میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکی جزیرے گوام میں اس وقت اینٹی میزائل سسٹم الرٹ ہے۔ گوام میں ایک لاکھ 70 ہزار امریکی شہری رہائش پذیر ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوام شمالی کوریا سے 2 ہزارکلومیٹر دور واقع ہے۔ گوام میں 7 ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں جبکہ ایک امریکی ائیرفورس اور ایک نیوی بیس بھی قائم ہے۔
گوام کوریائی خطہ میں ایک نہایت اہم امریکی فوجی اڈا ہے،جس سے امریکا پورے خطے پہ نگاہ رکھتا ہے، شمالی کوریا کے میزائل حملوں سے بچنے کے لیے یہاں ایک جدید سسٹم کام کر رہا ہے
شمالی کوریا کے میزائل کو نشانہ بنانے کے لیے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل حرکت میں آئے گا۔ جاپان کے اوپر سے میزائل کونشانہ بنانے کے لیے اینٹی میزائل سسٹم موجود ہے۔ بحرالکاحل میں میزائل پہنچنے کی صورت میں بحری جہاز سے نشانہ بنایا جائے گا جبکہ گوام میں امریکی اینٹی میزائل سسٹم بھی الرٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …