امریکہ بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے: سابق ڈائریکٹر سی آئی اے

واشنگٹن (فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز)ایک ایسے دور میں کہ جب روس کے، امریکی انتخابات میں ،مداخلت کرنے کے دعووں پر بحث ہو رہی ہے سی آئی اے کے سابقہ ڈائریکٹروں میں سے جیمز وولسی نے امریکہ کے بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں امریکہ کے دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وولسی نے کہا کہ ہاں امریکہ نے بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کی ہے لیکن یہ مداخلت، کمیونسٹوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے، سسٹم کی بہتری کے لئے یعنی جمہوریت کے مفاد میں کی گئی ہے۔

وولسی کے بیانات کو لندن میں روس کے سفارت خانے کے سوشل پیج سے "ہر بات بتا رہا ہے ” کے کمینٹ کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جیمز وولسی ،امریکہ میں بل کلنٹن کے دور میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …