میلانیا کی ناراضی برقرار، فلوریڈا میں ٹرمپ کو پھر شرمندگی کا سامنا

فلوریڈا(فارن ڈیسک/میڈیا 92نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے اب تک نہیں سمٹ سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے اب تک نہیں سمٹ سکے تاہم اس بات کا ثبوت ایک بار پھر کیمرے میں آنکھ میں محفوظ ہو گیا جب میلانیا نے اپنے شوہر کا ہاتھ نہ تھاما اور ایک بار پھر ٹرمپ کو نظر انداز کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا پہنچنے پر طیارے سے باہر آتے ہی ٹرمپ نے حسب معمول میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا تو انھوں نے بھی اپنی عادت کے مطابق پھر سے ٹرمپ کو اپنا ہاتھ تھامنے نہ دیا اور آگے بڑھ گئیں، یہ صورت حال ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی اور کیمرے کی آنکھ نے تمام مناظر محفوظ کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …