افضل گرو، مقبول بٹ شہید کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)حریت رہنما افضل گرو اور محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
حریت قیادت سید علی گیلانی، میر وا عظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے 9 اور 11 فروری کو ہڑتال کی کال دی ہے، افضل گرو اور محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔
11 فروری کو دونوں رہنما ؤں کی باقیات کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر میں ریفرنڈم بھی جمع کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ افضل گرو اور مقبول بٹ کو بھارت میں پھانسی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …