پاک امریکا تعلقات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے گزشتہ ایک سال سے جو سن رہے ہیں اس پر تشویش ہے، پاک امریکا تعلقات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں امید ظاہر کی کہ پاک امریکا تعلقات معمول پر آ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی تعلقات پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہے۔
پاکستان کا مقصد افغانستان کودھکیلنا نہیں، افغانستان میں امن کی بحالی ہماری مشترکہ کوشش ہے، افغانستان میں امن پاکستان سمیت خطے کےلیے انتہائی اہم ہے، افغان مسئلہ گزشتہ 3 دہائیوں سے افغانستان میں امریکی موجودگی سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …