یوم کشمیر سے ایک دن پہلے برطانیہ کے درو دیوار بھارت کے مظالم کی تصاویر بن گئے،مودی سرکار پوری دنیا میں رسوا ہو کر رہ گئی

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز )پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کل 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا، ملک میں عام تعطیل ہوگی، اس سلسلہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا ء کو خراج عقیدتپ یش کرنے کیلئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ۔ادھر کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے برطانیہ کے در ودیوار کشمیریوں سے ہونیوالے مظالم سے بھر گئی ہیں ،جہاں کہیں بھی جائیں آپ کو کشمیریوں کی ہی تصاویر ہی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 271 فلسطینی شہید

میڈیا 92 نیوزڈسک غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 271 فلسطینی شہری …